پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر سامنے آ گئی

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر سامنے آ گئی

آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سری لنکا کو ایونٹ سے باہر کر دیا، بلکہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی راہ مزید مشکل بنا دی ہے۔

گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید جمعہ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ پر منحصر ہے۔ اگر انگلینڈ فتح حاصل کرتی ہے تو پاکستان کا چانس برقرار رہے گا، لیکن نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا میگا ایونٹ میں قصہ ختم ہو جائے گا اور اس کا سری لنکا سے آخری میچ بس رسمی بن جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی سری لنکا پر فتح کے بعد اس کا رن ریٹ گروپ 2 میں سب سے زیادہ یعنی 3.050 ہو گیا ہے، مگر وہ صرف ایک میچ جیت کر 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم 1.494 ہے، مگر دو فتوحات کے ساتھ وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.461 ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین کے مطابق رن ریٹ کا گیم انتہائی اہم ہوگا۔ اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو کم سے کم 20 رنز سے ہرا دیتی ہے تو پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو تقریباً 50 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اس صورت میں دونوں ٹیموں کے 3،3 پوائنٹس ہو جائیں گے، لیکن شاہین اپنی رن ریٹ کے بل بوتے پر نیوزی لینڈ کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں گے۔

یہ صورتحال شائقین کے لیے دلچسپی اور سنسنی سے بھرپور ہے اور پاکستان کے آخری میچ کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا رہی ہے۔

Scroll to Top