کوہستان کرپشن سکینڈل: 5 ارکانِ اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے، گرفتاریوں کا امکان

کامران علی شاہ

کوہستان کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر اب اسمبلی کے پانچ ارکان بھی آ گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ان پانچوں ممبران اسمبلی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت تفتیش اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت ان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اس میگا کرپشن سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 38 ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن سے اب تک 21 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم برآمد کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 12,500 روپے حاصل کرنے کے لیے بڑی شرط ختم ،نیا طریقہ کار سامنے آگیا

نیب حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں ملوث ارکان اسمبلی سمیت 7 اہم ملزمان کی گرفتاریاں نہیں ہوئیںجبکہ زیر حراست 8 ملزمان نے 19 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔

Scroll to Top