افغان طالبان کے ترجمان کا پاک فوج کے جوان کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا نکلا، سپاہی یاسین تیراہ پوسٹ پر ڈیوٹی دیتے ہوئے منظر عام پر آگئے

افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف جاری نفسیاتی جنگ اور جھوٹا پروپیگنڈا اس وقت بری طرح ناکام ہو گیا جب گزشتہ روز ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے تمام دعوے من گھڑت ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوج کے جوان یاسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم آج اس دعوے کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب وہی جوان اپنی تعیناتی کے مقام تیراہ پوسٹ پر مکمل طور پر محفوظ اور الرٹ پایا گیا۔

سپاہی یاسین نے خود منظر عام پر آکر دشمن کے تمام جھوٹے دعووں کو مسترد کر دیا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو محض ایک فیک پروپیگنڈا تھی جس کا مقصد پاکستانی عوام اور افواج کے حوصلے پست کرنا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدانِ جنگ میں آپریشن غضب للحق کے ہاتھوں عبرت ناک شکست اور بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور من گھڑت خبروں کا سہارا لے رہے ہیں۔

سپاہی یاسین کی اپنی پوسٹ پر موجودگی نے ثابت کر دیا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوان نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ دشمن کی ہر سازش کا دندان شکن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Scroll to Top