پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی لہر کا حصہ ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں،وزیراطلاعات عطا تارڑ

پریشن غضب للحق میں افغان طالبان کو تاریخی جانی و مالی نقصان، 297 کارندے ہلاک ہوچکےہیں ،وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے دشمن کو ہونے والے غیر معمولی نقصانات کی تفصیلات بتائی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات کے مطابق اب تک کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پاک فوج کی شدید ضرب کے نتیجے میں دشمن کی 89 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ اور 18 اہم چیک پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے دوران دشمن کے 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ افغانستان کے اندر 29 مختلف اسٹریٹجک مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنا کر ان کی عسکری صلاحیت کو اپاہج کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top