متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی مسافروں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے شہروں دبئی اور ابو ظہبی ایئرپورٹس پر محدود پیمانے پر فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ یواےای کے دونوں ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن 28 فروری سے معطل تھا۔

متحدہ عرب امارات اور دیگر اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یو اےای کی ایمریٹس اور اتحادایئر نے محدود فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود فضائی آپریشن شروع کیا ہے جب کہ اتحادایئر نے ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود 15 پروازوں کو آپریٹ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایمریٹس نے فوری طور محدود تعداد میں پروازیں چلانا شروع کر دیں۔

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یواےای کے ہوائی اڈوں پر خصوصی پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی گئی ہے لہذا مسافر ایئرلائن کی تصدیق کے بغیر ایئرپورٹ نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جھڑپیں: 6 امریکی فوجی ہلاک، سینٹکام نے تصدیق کر دی

مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے مسافر کئی دنوں سے یو اے ای کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top