زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی، مگر ایران پر سخت حملے آنیوالے ہیں، امریکہ نے بالآخر دو ٹوک اعلان کر دیا

زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی، مگر ایران پر سخت حملے آنیوالے ہیں، امریکہ نے بالآخر دو ٹوک اعلان کر دیا

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم مزید سخت حملے جلد کیے جائیں گے۔ روبیو کے مطابق یہ آپریشن ایران کو ایسے ہتھیاروں سے محروم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جو امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے اور ایرانی میزائل صلاحیتوں کو ختم کرنا اس آپریشن کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ آپریشن میں ایران کے اسکولوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور امریکی حکومت کو امید ہے کہ ایرانی عوام اس حکومت کے خلاف کھڑی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں پر ایران کے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے، جن سے ہوٹلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

روبیو نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جنگ کے فیصلے کے لیے کانگریس کو بتانا لازمی نہیں، تاہم ارکان چاہیں تو ووٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ اعلان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے، اور امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرے گا۔

Scroll to Top