امریکہ نے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکہ نے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت دے دی ہے۔ یہ ایڈوائزری امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری فوری طور پر حفاظتی وجوہات کی بنا پر اپنے قیام کی جگہیں چھوڑیں۔

ادھر کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کینیڈین حکومت نے شہریوں سے کہا کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچیں۔

کینیڈین حکام نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ ہے اور سکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے۔ شہریوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی حادثے یا خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top