وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےآپریشن غضب للحق کے حوالے سےتازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک کی کارروائیوں میں 481 جنگجو ہلاک اور 696 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں عطا تار ڑ کا کہنا تھاکہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے 226 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 35 اہم پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی کاروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق فضائیہ نے افغانستان میں جنگجوؤں کے 56 ٹھکانوں کو انتہائی موثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی دفاعی صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔





