پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس سیریز کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کئی سینیئر کھلاڑیوں کو آرام یا کارکردگی کی بنیاد پر باہر کر دیا گیا ہے۔
قومی ون ڈے ٹیم کے اسکواڈ سے اسٹار بلے باز بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب، حسیب اللہ اور حسن نواز کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کی جگہ نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت کو جگہ دی گئی ہے۔
ان کھلاڑیوں کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی جہاں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔





