انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ سزا پانے والوں میں اہم شخصیات عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی کو بھی قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 47 ملزمان پر واضح قانونی کاروائی مکمل ہو گئی ہے۔





