آپریشن غضب للحق! ارندو و کرم میں افغان طالبان کے اہم مراکز تباہ، دہشتگرد بھاگنے پر مجبور

آپریشن غضب للحق! ارندو و کرم میں افغان طالبان کے اہم مراکز تباہ، دہشتگرد بھاگنے پر مجبور

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت جاری ہیں، جس کا مقصد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ارندو اور کرم سیکٹر میں کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اہم پوسٹیں اور مراکز تباہ کر دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی حکمت عملی کے تحت ان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے سے دہشت گرد عناصر کو مکمل طور پر ختم کرنا اور مقامی لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر فوج نے مزید کہا کہ آپریشن میں مقامی اور بین الاقوامی قوانین کا مکمل احترام کیا جا رہا ہے اور شہری علاقوں میں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تحقیقات اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق، ارندو و کرم سیکٹر میں موجود طالبان کے اہم ہتھیار اور ذخائر بھی تباہ کیے گئے ہیں، جس سے ان کی فوجی صلاحیتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں تک پہنچ کر مکمل صفایا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top