سٹیٹ بینک کے پاس کتنے ارب روپے مالیت کا سونا ہے؟ تفصیلات جانیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معروف کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

اسٹیٹ بینک نے میسرز ال صحارا ایکس چینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا۔

کمپنی زرمبادلہ کے کاروبار سے محروماسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ میسرز ال صحارا ایکس چینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی زرمبادلہ کے کسی بھی قسم کے کاروبار کی مجاز نہیں رہی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ اقدام کمپنی کی اپنی درخواست پر اٹھایا گیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنی کے لائسنس کی منسوخی اس کے آپریشنز کی بندش کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ لائسنس کی منسوخی کے بعد مذکورہ کمپنی کسی بھی صورت میں فارن ایکسچینج سے متعلق لین دین یا خدمات فراہم نہیں کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کی صورتحال کا اثر، مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرمبادلہ کے معاملات کے لیے صرف مجاز اور لائسنس یافتہ اداروں سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک وقتاً فوقتاً ایکسچینج کمپنیوں کی نگرانی کرتا ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top