اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے پیٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی بھی مہنگی ہو سکتی ہے، اس لیے بازاروں کے اوقات میں تبدیلی اور توانائی کی بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔
توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس ائل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے حکومت مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس…— Awais Leghari (@akleghari) April 3, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع خیبر: افغانستان جانے والے خاندانوں کے لیے جدید ٹرانزٹ کیمپ قائم، سہولیات سے آراستہ
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے خبردار کیا کہ اگر علاقائی جنگ جاری رہی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، جس سے مہنگائی کے اثرات بڑھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں فوری طور پر 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





