واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارےکی تباہی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات یا سفارتی عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
صدر ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں۔ جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاپتا عملے کے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو امریکہ کیا اقدام کرے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے حال ہی میں تین امریکی جدید ترین لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیاروں کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے بھیجے گئے دو امریکی ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : عوام ہو جائیں تیار، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئی خبر آ گئی
ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ کو وسطی ایران میں نشانہ بنایا گیا۔آبنائے ہرمز کے قریب A-10 لڑاکا طیارہ کریش کر گیا۔ قیشم جزیرہ پر ایرانی بحریہ نے بھی امریکی جنگی جہاز کو مار گرایا۔
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر ایجنسی کو امریکی لڑاکا طیارے گرنے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے معاملے کی سنجیدگی اور عالمی سطح پر کشیدگی واضح ہو گئی ہے۔





