وفاقی حکومت کا قومی مشن!صوبائی حکوت کو غیر جسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے چلنے پر پابندی عائد کریں۔

سیکرٹری داخلہ نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس قومی مشن کی کامیابی کے لیے مربوط کوششیں کریں تاکہ ملک سے غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کئی بار آپریشن کرنے کے فیصلے کیے جا چکے ہیں، لیکن اب تک ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی رکشے تیار کرنے والی نجی فیکٹریاں بھی بند نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے پشاور میں غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کمشنر پشاور نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں، لیکن ان اقدامات پر عملی طور پر عمل درآمد نہ ہونے کے سبب شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ اس مہم کے تحت عوام کو محفوظ اور منظم ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے سخت نگرانی اور مکمل پابندی ضروری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top