حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ثابت ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر کی غیر معمولی کمی کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس نوٹیفکیشن کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد کچھ نجی ٹی وی چینلز نے بھی حقائق کی تصدیق کیے بغیر اسے ‘بریکنگ نیوزکے طور پر نشر کر دیا۔

تاہم حکومتی ذرائع نے اس نوٹیفکیشن کی تردید کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا ایسا کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور زیرِ گردش نوٹیفکیشن من گھڑت اور جعلی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top