عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فہرست تیار، فائنل نام سامنے آ گئے

عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فہرست تیار، فائنل نام سامنے آ گئے

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 رکنی فہرست جیل حکام کو ارسال

اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سہیل گردیزی، غلام مصطفیٰ بلوچ اور سید واسط علی شاہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مقررہ فہرست میں شامل رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی، جہاں اہم امور پر ملاقات متوقع ہے۔

Scroll to Top