بھارتی حکمران جماعت بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرتی ہے، وزڈن کرکٹرز المناک کی رپورٹ

عالمی کرکٹ کے معروف سالنامے  وزڈن کرکٹرز نے عالمی کرکٹ میں بڑھتے ہوئے بھارتی اثر و رسوخ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

برطانیہ سے شائع ہونے والے اس معتبر کرکٹ سالنامے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈاب صرف ایک کھیلوں کا ادارہ نہیں رہا بلکہ اسے بھارت کی حکمران جماعت کے کھیلوں سے متعلق اثر و رسوخ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی کرکٹ کی گورننس تیزی سے ایک یکطرفہ یا آرویلیئن شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، جس میں ایک ملک کا بڑھتا ہوا غلبہ کھیل کے توازن کو متاثر کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھی بھارتی اثر و رسوخ نمایاں ہو چکا ہے جہاں اہم عہدوں پر بھارت سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود ہیں، جس سے عالمی کرکٹ کی غیر جانبداری پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ حلقوں میں اس رپورٹ کے بعد عالمی کرکٹ کے مستقبل اور اس کی گورننس کے ڈھانچے پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Scroll to Top