انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے لیے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے فاتح کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن یہ باوقار عالمی اعزاز جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
سنجو سیمسن کی اس کامیابی میں حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ان کی غیر معمولی کارکردگی نے کلیدی کردار ادا کیا جہاں انہوں نے مارچ کے مہینے میں کھیلے گئے محض 3 میچوں میں 275 رنز اسکور کیے۔
بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے میں ان کی اننگز نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا تھا ۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کے کسی ماہانہ عالمی اعزاز کے حقدار ٹھہرے ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنجو سیمسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات اور کرکٹ کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔
انہوں نے اپنی اس کامیابی کو ٹیم ورک اور مداحوں کی محبت کے نام منسوب کیا۔





