سیاسی استحکام کے لیے اپنوں سے بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت کسی سے مذاکرات کا سلسلہ جاری نہیں تاہم امید ہے کہ جلد سیاسی بات چیت کا آغاز ہو سکتا ہے۔

اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی تناؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ملک میں داخلی استحکام ناگزیر ہے۔

بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے ساتھ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنوں کے ساتھ بھی سیز فائر ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے جس نے بھی کردار ادا کیا وہ قابلِ تحسین ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی چیئرمین شپ کو بانی پی ٹی آئی کی امانت سمجھتے ہیں اور جب کہا جائے گا وہ ذمہ داری چھوڑ دیں گے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق ان کے خلاف افواہیں پھیلائی گئیں تاہم وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی اور آفتاب عالم پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات سامنے آ گئے

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کی آواز بلند ہوتی ہے تو وہ ملک اور قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اس لیے یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ ایک بڑے سیاسی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top