پی ایس ایل 11 میں آج کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کس وقت شروع ہوگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

پی ایس ایل 11 میں آج کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کس وقت شروع ہوگا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں آج شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ اہم میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کے سپرد ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق پشاور زلمی نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

شائقین کرکٹ اس اہم مقابلے کے لیے پرجوش ہیں، کیونکہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top