عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست فائنل، شامل افراد کے نام سامنے آ گئے

عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست فائنل، شامل افراد کے نام سامنے آ گئے

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔

فہرست میں پارٹی کے اہم قانونی و سیاسی رہنما شامل ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھا کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔ منگل کے روز دونوں کی جیل کانفرنس روم میں تقریباً آدھے گھنٹے ملاقات ہوئی، جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی اور مختلف مقدمات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

Scroll to Top