وزیراعظم کی روضۂ رسولؐ پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی اور عالمی امن کیلئے خصوصی دعائیں

وزیراعظم کی روضۂ رسولؐ پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی اور عالمی امن کیلئے خصوصی دعائیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ؐ پر حاضری دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

مدینہ منورہ آمد کے بعد وزیراعظم نے مسجد نبوی ؐمیں حاضری دی اور روضۂ رسول ؐ پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درود و سلام پیش کیا اور پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے روضۂ رسول ؐ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے، جہاں انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اپنے سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہوں گے۔ دوحہ میں ان کی ملاقات امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Scroll to Top