وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی۔
دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کے مختلف حصوں کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم دوطرفہ ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان اور قطر کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِاعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔





