افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، سکیورٹی فورسز کا منہ توڑ جواب، 3 چوکیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں سولین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہےجس کا سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سرحد پار ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کارروائی میں افغان طالبان کی تین اہم حفاظتی چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں کئی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ ان کی دفاعی پوزیشنز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ فورسز کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سرحد پار سے خاموشی چھا گئی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سرحد پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور فورسز کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Scroll to Top