پاکستان کا شکریہ، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات ایریزونا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

امریکی صدر کے مطابق ایران سے جوہری مواد کی واپسی کا عمل زیر غور ہے اور امریکا ایران کا نیوکلیئر مواد حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ معاہدے کے تحت مالی لین دین بھی نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے اب تک 8 جنگیں ختم کی ہیں، اور مختلف علاقائی تنازعات بھی ان کے بقول کم ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ جاری مذاکرات بھی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان کی قیادت کا بھی ذکر کیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “زبردست شخصیات” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کے مطابق ان ممالک نے خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ سب “شاندار ممالک” ہیں جنہوں نے مختلف مواقع پر مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا شکریہ، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک میں ہمت اور تعاون کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے نیٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اب امریکا کو نیٹو کی مدد کی ضرورت نہیں رہی، بلکہ نیٹو کو امریکا کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل نیٹو کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم صورتحال اب تبدیل ہو چکی ہے۔

Scroll to Top