ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بھارت کے دو بڑے تیل بردار بحری جہازوں کو کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بھارتی بحری جہازوں پر براہِ راست فائرنگ بھی کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ان جہازوں میں ایک انتہائی بڑا وی ایل سی سی سپر ٹینکر بھی شامل ہے جس پر عراقی خام تیل کے 20 لاکھ بیرل موجود تھے۔





