شہزاد نوید
سوات کے سیدو شریف ہسپتال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وقاص ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا بھائی ذیشان شدید زخمی ہے جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خونی واقعہ گھریلو ناچاقی اور تنازع کا شاخسانہ ہے جس میں مبینہ طور پر سسر نے اپنے داماد اور اس کے بھائی پر گولیاں چلائیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی ہے۔





