مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
بھارتی تسلط اور سخت ترین پہرے کے باوجود پمپور کی جامعہ مسجد میں کشمیریوں نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں نہ صرف نعرے بلند کیے بلکہ ان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیری عوام ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کروانے میں فیلڈ مارشل کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
پلوامہ جیسے حساس علاقے میں پاکستانی سپہ سالار کے حق میں ہونے والی یہ دعا سرحد پار سے محبت کا ایک ایسا انوکھا اظہار ہے جس نے ایک نیا بحث چھیڑ دی ہے۔





