آبنائے ہرمزمیں بھارتی جہاز کے عملے کی ایران کےپاسداران انقلاب کے سامنے منت سماجت، آڈیو میسج وائرل

آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بھارتی تیل بردار جہازوں پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

معروف امریکی صحافی جیکسن ہنکل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی اس آڈیو میں بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ایرانی فورسز کے سامنے منت سماجت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والے پیغام میں بھارتی عملہ ایرانی فورسز سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے، “صاحب (سر)! پلیز صاحب! آپ نے ہمیں گزرنے کی کلیئرنس دی تھی، میں لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہوں، آپ مجھ پر فائرنگ کیوں کر رہے ہیں؟”

آڈیو میں عملے کی گھبراہٹ صاف ظاہر ہو رہی ہے جو بار بار فائرنگ روکنے کی التجا کرتے ہوئے کہہ رہا ہے،صاحب، میں اپنا جہاز واپس موڑ رہا ہوں، صاحب پلیز فائرنگ نہ کریں۔

Scroll to Top