امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نمائندے مذاکرات کے لیےکل اسلام آباد آر ہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان آج متوقع ٹیلیفونک رابطے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Scroll to Top