ایک روز کے وقفے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ایک روز کے وقفے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ایک روز وقفے کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 4788 ڈالر تک آ گئی۔

مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، تاہم اس کے باوجود فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے اوپر برقرار ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 4,900 روپے کمی کے بعد 501,162 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,201 روپے کمی کے ساتھ 429,665 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 8,417 روپے ہو گئی۔

Scroll to Top