افغانستان میں سیاسی گرما گرمی، گلبدین حکمت یار کا افغان حکومت کیخلاف بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

افغانستان میں سیاسی گرما گرمی، گلبدین حکمت یار کا افغان حکومت کیخلاف بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو موجودہ حالات میں ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ موجودہ نظام عوامی امنگوں کی نمائندگی نہیں کرتا، اس لیے افغانستان میں سیاسی اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک میں پائیدار سیاسی استحکام کے لیے عوام کی رائے کو شامل کرنا ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے شفاف انتخابات ہی واحد راستہ ہیں۔

گلبدین حکمت یار کے اس بیان کو افغان سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Scroll to Top