برکس کے نام پر جعلی اکاؤنٹ ، بھارت کا ایک اور عالمی سازشی نیٹ ورک بے نقاب

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر برکس نیوزکے نام سے کام کرنے والے ایک فیک اکاؤنٹ کی سرگرمیوں نے بھارت کے ایک بڑے سازشی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق یہ اکاؤنٹ خود کو برکس تنظیم کا آفیشل ہینڈل ظاہر کر کے مسلسل ایسا بیانیہ فروغ دے رہا ہے جو چین، روس اور خود برکس کے مفادات کے خلاف ہے۔

اس اکاؤنٹ کے پس پردہ حقائق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق بھارتی نژاد افراد کے زیرِ انتظام چلنے والے کرپٹو پلیٹ فارم ‘واچر گروسے ہےجو عالمی فورمز کی آڑ میں مخصوص ایجنڈا چلا رہا ہے۔

حالیہ ایران امریکہ تنازع کے دوران اس اکاؤنٹ نے چین اور روس کے حوالے سے انتہائی گمراہ کن اور من گھڑت خبریں پھیلا کر عالمی امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جعلی ہینڈلز کے ذریعے بھارت بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدار ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

اس انکشاف کے بعد اب یہ مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے کہ برکس سیکرٹریٹ اور رکن ممالک اس بھارتی نیٹ ورک کا فوری نوٹس لیں اور ایکس انتظامیہ سے اس مشکوک اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کریں۔

Scroll to Top