ملاکنڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا

ملاکنڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا ۔

ملاکنڈ جیل سے قتل کے الزام میں قید قیصر نامی شخص ضمانت پر اپنی ماں کے ہمراہ اپنے گائوں مردان جارہاتھا کہ درگئی کے مقام پر دوسری کار میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

لیویز کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے لیویز نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی شروع کردی ، نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیویز نے لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کردیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top