ٹیسٹ مثبت آنے پرکرکٹر محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

ٹیسٹ مثبت آنے پرکرکٹر محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد نواز کے خلاف کارروائی کا آغاز اس وقت کیا جب ان کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کو آگاہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لیا گیا تھا، جس کے نتائج میں ریکرییشنل ڈرگز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کیے جانے کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں پی سی بی آج آئی سی سی کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔

مزید کارروائی تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں کی جائے گی۔

Scroll to Top