آسمان پر گھن گرج، زمین پر بارش کا راج! مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

آسمان پر گھن گرج، زمین پر بارش کا راج! مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی علاقوں میں موسم قدرے مختلف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دیر، چترال، سوات اور مالم جبہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور باجوڑ میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں خیبر، کوہاٹ، پارا چنار اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Scroll to Top