مہنگائی کا نیا وار! عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مہنگائی کا نیا وار! عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز میں ممکنہ کشیدگی کے خدشات کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ قیمتیں مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد مہنگا ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ اسی طرح ابوظہبی کا عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

Scroll to Top