برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز رپورٹ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور فریقین کے درمیان رابطہ کاری کے لیے سرگرم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کی کمی، سخت پابندیوں اور مسلسل فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔
تاہم پاکستان کی جانب سے خطے میں رابطہ کاری اور مذاکرات کے عمل کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، تاکہ کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔





