تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

تیل سستا!عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم گزشتہ روز کے نمایاں اضافے کے بعد مارکیٹ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے بعد 101.76 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 14 سینٹ کمی کے ساتھ 92.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایک روز قبل دونوں بینچ مارکس میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور ایران و امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات ہیں، جس کے باعث توانائی مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے۔

Scroll to Top