حکومت پاکستان نے ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کا ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب

حکومت پاکستان نے ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ سے 3 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

پی ایل ایل حکام کا کہنا ہے کہ یہ بولیاں 24 اپریل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں اور اسی روز موصول ہونے والی بولیوں کو سب کے سامنے کھولا جائے گا۔

یہ تینوں کارگوز اپریل اور مئی کے مہینوں میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے منگوائے جا رہے ہیں جن کی فراہمی کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلے کارگو کی سپلائی 27 سے 30 اپریل تک ہوگی جبکہ دوسرے کارگو کی فراہمی کے لیے یکم سے 7 مئی تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

تیسرے اور آخری کارگو کی سپلائی 8 سے 14 مئی کے درمیان رکھی گئی ہے تاکہ گرمیوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top