سوات: منشیات کے عادی شخص کی مبینہ خودکشی پر ہنگامہ آرائی، 20 سے زائد مریض فرار

Pakistan SCO Summit 2026

شہزاد نوید

سوات کے علاقے سیدو شریف میں منشیات کے عادی ایک زیر علاج مریض نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے جس کے بعد ہسپتال میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد مرکز میں موجود نشے کے دیگر عادی افراد نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال کے دروازے اور شیشے توڑ دیے۔

ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز سے 20 سے زائد نشے کے عادی افراد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شانگلہ سے تھا جو کہ ان دنوں بحرین سوات میں رہائش پذیر تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی اور ہنگامہ آرائی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top