صارفین کیلئے بری خبر،نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فروری 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.42 روپے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اس اضافے کی وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس بوجھ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Scroll to Top