خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے متعدد پولیس افسران کے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز احمد (پی ایس پی) کو ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ ریجن سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر پی ٹی ایس مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نیاز گل کو ڈائریکٹر پی ٹی ایس مانسہرہ سے ہٹا کرایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ ریجن ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد کو ایس پی کمپلینٹ سیل تعینات کیا گیا ہے۔اس طرح گل نصیب کو ایس پی کمپلینٹ سیل پشاور سے کلوز کو سی پی او پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

دیگر تبادلوں میں ڈی ایس پی سیکیورٹی پشاور جہانزیب خان کو ایکٹنگ ایس پی ٹریفک مانسہرہ جبکہ رحمت اللہ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی پشاور سے تبدیل کرکے ان کی خدمات آر پی او بنوں کے حوالے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انسپکٹر امتیاز علی کو ایکٹنگ ڈی ایس پی ایف آر پی مردان سے ان کی خدمات آر پی اومردان ریجن کے حوالے کی گئی ہیں جہاں وہ اپنے موجودہ پے اسکیل میں بطور قائم مقام ڈی ایس پی تعینات ہوں گے۔

ان تمام تبادلوں کا مقصد انتظامی امور میں بہتری لانا ہے اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Scroll to Top