جرمن آبدوز کا تنگ دروازہ، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے لیے امتحان بن گیا، ویڈیو وائرل

بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جرمنی کے دورے کے دوران جرمن آبدوز میں سوار ہوتے ہوئے پھنس گئے۔

بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے جرمنی کے دورے کے دوران آبدوز کے معائنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیرِ دفاع کو آبدوز میں داخل ہوتے وقت تنگ داخلی راستے کی وجہ سے کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چند لمحوں کے لیے رُک گئے تاہم انہوں نے احتیاط سے اندر داخل ہو کر معائنہ مکمل کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بعض غیر مصدقہ دعوؤں میں کہا گیا کہ وہ پھسل کر پھنس گئے تھے تاہم اس بات کی کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔

راج ناتھ سنگھ نے جرمنی میں ٹائپ 212 آبدوز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس کے اندرونی نظام، ڈیزائن اور پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

 یہ دورہ بھارت اور جرمنی کے درمیان دفاعی و صنعتی تعاون کے فروغ کا حصہ تھا، جس میں آبدوز ٹیکنالوجی، بحریہ کی جدیدکاری اور اسٹریٹجک شراکت داری پر توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ معائنہ زیرِ آب دفاعی پلیٹ فارمز میں بھارت کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

Scroll to Top