سوشل میڈیا پر “گلوبل ٹرینڈز میگزین (GTM)” نامی ایک اکاؤنٹ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مبینہ “ورلڈ ایکسکلوسیو انٹرویو” کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی انٹرویو سرے سے منعقد ہوا ہے، نہ اس کی اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی پروگرام طے ہے۔
ابتدائی ڈیجیٹل تحقیقات (OSINT) کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ کا ریکارڈ انتہائی مشکوک ہے جس کے صرف 99 فالوورز ہیں اور اس کی کوئی بین الاقوامی ساکھ یا شفافیت موجود نہیں ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسی مستند اشاعتی ادارے کے معیار پر پورا نہیں اترتا اور اس کی کوئی تصدیق شدہ موجودگی بھی سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ حرکت محض ریاستی قیادت کے ناموں کا غلط استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کرنے اور دھوکہ دہی کی ایک دانستہ کوشش معلوم ہوتی ہے۔
مذکورہ “گلوبل ٹرینڈز میگزین” کو مستقبل کے لیے ایک غیر معتبر اور جعلی خبریں پھیلانے والے پلیٹ فارم کے طور پر نشان زد کر دیا گیا ہے۔ ایسے ڈیجیٹل چینلز سے ہوشیار رہنا ضروری ہے جو توجہ حاصل کرنے کے لیے من گھڑت خبریں گھڑنے کے عادی ہو چکے ہیں۔





