ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، عمان اور روس کے ہنگامی اور اہم دوروں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عباس عراقچی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے لیے اپنے سفارتی مشن کا آغاز کر رہے ہیں۔
Embarking on timely tour of Islamabad, Muscat, and Moscow.
Purpose of my visits is to closely coordinate with our partners on bilateral matters and consult on regional developments.
Our neighbors are our priority.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 24, 2026
انہوں نے اس دورے کو “انتہائی بروقت اور ناگزیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد اہم علاقائی شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر قریبی ہم آہنگی پیدا کرنا اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر گہرائی سے مشاورت کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔





