حیدرآباد کنگزمین کے بلے باز بے بس، اسلام آباد یونائیٹیڈ کے باؤلرز نے وکٹوں کی لائن لگا دی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2026 کے 36ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کے سامنے حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے اس اہم مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حیدرآباد کو جیت کے لیے 81 رنز کا آسان ہدف دیا۔

کنگزمین کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مڈل آرڈر بھی دباؤ کا شکار ہو کر جلد پویلین لوٹ گیا۔

پوری ٹیم میں صرف عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔

یونائیٹڈ کے بولرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس میں رچرڈ گلیسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان شاداب خان اور عماد وسیم نے بھی تین، تین وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔

حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 15.5 اوورز میں ہی آل آؤٹ ہو گئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت یونائیٹڈ تیسرے اور کنگزمین چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Scroll to Top