ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات کی امیدیں دم توڑ گئیں،پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا

ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات کی امیدیں دم توڑ گئیں،پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا

پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ اساتذہ اور سول سرونٹس کی جانب سے دائر اپ گریڈیشن کی درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن بطور حق حاصل نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اپ گریڈیشن صرف حاضر سروس ملازمین کو دی جا سکتی ہے۔ عدالت کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کوئی واضح قانون یا پالیسی موجود نہیں ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ریٹائرڈ ملازمین کو اپ گریڈیشن دی گئی تو اس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ اس حوالے سے کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں، اس لیے ریٹائرڈ سول سرونٹس کی دائر کردہ درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار ریٹائرڈ ملازمین نے 10 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔

Scroll to Top