بڑا سفارتی موڑ! فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی پہلی اہم ملاقات

بڑا سفارتی موڑ! فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی پہلی اہم ملاقات

خطے کی کشیدگی میں کمی کی امید، ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطح رابطے،اہم ملاقات سامنے آگئی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پہلی باضابطہ اور اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔ یہ اہم ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی تھی اور مذاکرات کے امکانات غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت ممکن ہو سکے گی یا نہیں، تاہم صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر سفارتی سطح پر مسلسل رابطے جاری رہے۔ اس دوران سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے، جن کے ذریعے ایرانی قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی گئی۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور اس سے مستقبل میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے، جہاں ان کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، سرحدی امور اور علاقائی امن و استحکام پر بات چیت متوقع ہے۔

Scroll to Top